پی ٹی آئی کی یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
We have right to provide police protection to our members: Gillani

اسلام آباد :حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب، ملیکہ بخاری اور کنول شوزب نے الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں صوبائی وزیر ناصر شاہ کی آڈیو ٹیپ کا بھی حوالہ دیا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ علی حیدر گیلانی ارکان اسمبلی کو رشوت دیتے رہے، مریم نواز نے تقریر میں ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن مریم نواز کیخلاف قانونی کارروائی کرے، ویڈیو اسکینڈل پر کارروائی مکمل ہونے تک یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔پی ٹی آئی نے علی حیدر گیلانی کو نااہل کرنے کی بھی استدعا کر دی۔

مزیدپڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب، آگے کیا ہوگا؟

دوسری جانب وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کن لوگوں نے ووٹ دیا؟ کون ہیں وہ 16 اراکین؟مخالف ووٹ دینے والوں کا علم الیکشن کمیشن کو ہونا چاہیے۔وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنا لوجی فواد چوہدری نے پارلیمنٹ ہائوس آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مخالف ووٹ دینے والوں کا علم الیکشن کمیشن کو ہونا چاہیے۔

اسی لیے ہم کہہ رہے تھے کہ ووٹ دینے والے کا علم ہونا چاہیے، ہمیں کیا پتہ کس نے سینیٹ میں ووٹ دیا کس نے نہیں، یہی توجھگڑا ہے ہمارا۔صحافی نے سوال کیا کہ سینیٹ میں جنہوں نے آپ کے خلاف ووٹ دیا، بہتر نہیں تھا کہ پہلے انہیں ہٹا دیا جاتا؟۔

صحافی کے سوال پر فواد چوہدری نے بھی سوال کر ڈالا کہ کن لوگوں نے ووٹ دیا؟ کون ہیں وہ 16 اراکین؟ کس کو پتہ ہونا چاہیے کہ ووٹ کس نے دیئے؟ یہ تو الیکشن کمیشن کو پتہ ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اسی لئے تو ہم کہہ رہے تھے کہ ٹریس ایبل ووٹ بنائیں تاکہ پتہ چلے کہ کس نے خلاف ووٹ دیئے ہیں۔