حکومت کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے معیشت بہتر ہو رہی ہے،علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Macroeconomic indicators improving due to govt’s prudent policies: Ali Zaidi
مولانا فضل الرحمان چندہ جمع کرکے مال بنا رہے ہیں، علی زیدی

کراچی :وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے معیشت بہتر ہو رہی ہے، 2020 اقتصادی ترقی کا سال ہوگا۔

پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریگی۔

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا کہ فلاحی منصوبے ، ٹھوس اقدامات اور ملکی مفاد کیلئے شب و روز محنت سے ظاہر ہو رہا ہے کہ آئندہ 10 سالوں میں بھی عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے۔

مزید پڑھیں:کراچی کیلئے خوشخبری: ایم ایم فلور ملز کی طرف سے 10 کلوگرام آٹا 430 روپے میں دستیاب

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی متحرک قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ بد عنوانی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا اور جو بھی بدعنوانی میں ملوث ہے ، ان سے لوٹا ہوا قومی خزانہ بازیاب کرنے کے لئے سزا دی جائے گی۔

علی زیدی نے کہا کہ حکومت مختلف معاملات پر کھلے عام اور بے خوف وخطر نکتہ چینی کا اظہار کر رہے ہیں جو جمہوریت کا حسن ہے اور اختلاف رائے پارلیمانی سیاست کا حصہ ہے۔

Related Posts