اسلام آباد: ایکنک نے لئی ایکسپریس وے، رنگ روڈ سمیت کئی منصوبوں کی منظوری دیدی۔
مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، خسرو بختیار، مشیروں اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں لئی ایکسپریس وے، رنگ روڈ سمیت کئی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اایکنک میں 24.96 ارب مالیت کا لئی ایکسپریس وے، فلڈ چینل منصوبے کی زمین کی خریداری کی منظوری دی گئی۔
منصوبے کے تحت 750 کنال اراضی رائٹ آف وے کیلئے خریدی جائے گی،ایکنک نے راولپنڈی رنگ روڈ آر 3 کیرج وے منصوبے کی بھی منظوری دیدی۔
6 لین کا 38.3 کلومیٹر طویل منصوبہ 23.60 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا، ایکنک نے 191 ارب 47 کروڑ کی لاگت سے حیدرآباد تا سکھر موٹر وے کی منظوری دیدی۔
منصوبے کے تحت6 لین کی 306 کلومیٹر طویل موٹر وے کا منصوبہ بلٹ آپریٹ ٹرانسفر بنیادوں پر تعمیر ہوگا،ایکنک نے جنوبی پنجاب تخفیف غربت 25.24 ارب روپے کے منصوبے کی بھی منظوری دیدی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کی بلدیاتی انتخابات میں شکست کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت