ای سی سی نے 7 ارب 60 کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ای سی سی نے 7 ارب 60 کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دے دی

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 7 ارب 60 کروڑ روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دے دی۔ گھی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے رمضان پیکج کا بجٹ بڑھا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ 10 مارچ کو وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں رمضان پیکج کی منظوری دی گئی۔ پیکج کے تحت عوام کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 بنیادی اشیائے ضروریہ پر 50 روپے تک رعایت ملے گی۔

رمضان پیکج میں چینی 68 روپے اور گھی 175 روپے کلو جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے ميں دستياب ہوگا۔ عام بازار کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 40 روپے، گھی 43، چائے 50، آٹا ساڑھے 30 روپے کلو اور کوکنگ آئل 20 روپے لیٹر سستا ملے گا۔

دال چنا، مونگ، ماش اور سفید چنے کی قيمت بھی 10 سے 30 روپے تک کم مقرر کی گئی۔ دودھ سميت ديگر مشروبات پر 20 روپے، بیسن، کھجور اور مصالحہ جات پر 10 روپے اور چاول پر 12 روپے رعایت ملے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق 7 مختلف اداروں کے لیے تکنیکی گرانٹس کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کے لیے ڈیڑھ ارب روپے اور یو این امن مشن میں تعینات عملے کیلئے 33 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا صادق سنجرانی پر اعتماد کا اظہار، انشااللہ آپ کامیاب ہوں گے

ای سی سی اجلاس میں اسکے علاوہ عالمی بینک کی مدد سے کرونا سے متعلق منصوبے اور آئندہ 9 ماہ تک کھاد کے دو پلانٹ چلانے کی بھی منظوری دی گئی۔ طورخم سرحد کے ذریعے کپاس کی درآمد کی بھی مشروط اجازت دی گئی۔

Related Posts