جرمنی میں ایسٹر لاک ڈاؤن،پابندیوں کو مزید سخت کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جرمنی میں ایسٹر لاک ڈاؤن،پابندیوں کو مزید سخت کردیا گیا
جرمنی میں ایسٹر لاک ڈاؤن،پابندیوں کو مزید سخت کردیا گیا

برلن:جرمنی میں ایسٹر کے موقع پر کورونا کے خلاف اقدامات کے طور پر پابندیوں کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آنے والے ہفتے میں عوامی اور معاشی زندگی کو پانچ دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یکم سے پانچ اپریل تک اس ایسٹر لاک ڈاؤن کے دوران عام طور پراجتماعی پابندی سے متعلق ضوابط کا اطلاق ہو گا۔ چانسلر میرکل نے 16 وفاقی ریاستوں کے سربراہان حکومت سے مذاکرات کے بعد اس امر پر اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کے دوران، جو معمول کے قواعد پہلے سے نافذ ہیں، وہ 18 اپریل تک جاری رہیں گے۔ چانسلر میرکل نے جرمنی میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتہائی سنگین صورتحال سے خبر دار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وباء کی تیسری لہر یورپ سے برطانیہ پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا

Related Posts