خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، درودیوار لرزگئے، لوگوں میں خوف وہراس

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے
خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ دویژن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا جبکہ اس کی گہرائی227 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزے سے متعدد علاقوں میں کچے ماکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں لیکن کسی بھی قسم کا جانی نقصان یا شدید مالی نقصان نہیں ہوا۔

قبل ازیں گلگت بلتستان کے خوبصورت شہر اسکردو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پتھر گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے۔

زلزلے کے جھٹکے اسکردو کے پہاڑی علاقے میں واقع سب ڈویژن روندو میں محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی۔

اس حوالے سے زلزلے پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔  دوسری جانب پہاڑ سے پتھر گرنے کے باعث اسکردو گلگت روڈ بلاک ہو گئی جبکہ پتھر لگنے سے متعدد مسافر زخمی ہوئے۔

Related Posts