ترکی میں زلزلہ، وزیراعظم کا نقصانات پر رنج و افسوس کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے ترکی میں زلزلے سے ہونیوالے قیمتی جانی و مالی نقصانات پر رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں برادر ترکی کی حکومت اور عوام کیساتھ ہیں ، پاکستان اپنے برادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کریگا، ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کے تصویری مناظر

ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں، یہ انسانیت اور کرہ ارض کی بقاء کا معاملہ ہے، قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے کے باعث 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

Related Posts