ترکی میں زلزلہ، کرپٹو ایکسچینج نے امداد کی پیشکش کردی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرپٹو کرنسی ایکسچینج نے زلزلے سے متاثرہ ترکی کو مدد کی پیشکش کردی۔

کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس نے ترکی کے زلزلے متاثرین کو مدد کی پیشکش کردی، مالیاتی حکام نے ایک خیراتی تنظیم کو کرپٹو کے ذریعے امدادی فنڈز جمع کرنے کی اجازت دی۔

عالمی کرپٹو ٹریڈنگ سیکٹر نے ترکی اور خطے کے کچھ حصوں میں تباہی لانے والے مہلک زلزلے کی خبروں پر فوری ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بائننس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جن علاقوں میں متاثرین کی تعداد زیادہ ہے اُن میں 5 بلین ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو کرنسی کے نشے میں مبتلا افراد کی بحالی کے لئے مرکز قائم

واضح رہے کہ ترکی اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہزار سے بڑھ گئی ہیں، ترکی میں زلزلے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہزار تجاوز کرگئی جبکہ ترکی میں زلزلے سے 66 ہزار 132 افراد زخمی ہوئے۔

یورپی یونین کی جانب سے شام کے لیے 35 لاکھ یورو کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے، یورپی یونین نے اسی امدادی پروگرام کے تحت ترکی کو بھی 30 لاکھ یورو دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Related Posts