نیپال میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 128افراد ہلاک جبکہ سیکڑون زخمی ہوگئے ہیں۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیپال کے علاقے جاجر کوٹ میں زلزلے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ متعدد عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز نیپالی دارالحکومت سے 250 میل کے فاصلے پر تھا۔
اسرائیلی جارحیت سے 50 ہزار حاملہ خواتین اور 50 ہزار نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں خطرے میں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کی گہرائی زمین کی سطح سے 11 میل تھی۔ نیپالی زلزلہ پیما مرکز کا دعویٰ تھا کہ زلزلے کی شدت 6.4ہے تاہم جرمنی اور امریکی زلزلہ پیما مراکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 سے 5.7تک رہی۔
زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کئی عمارات اور انفراسٹرکچر تباہ ہوجانے کے باعث بھاری نقصان ہوا۔ ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
قبل ازیں 2015 میں نیپال میں 7.8شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی تھی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کرگئی تھی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حالیہ زلزلے کے جھٹکے بھارت میں بھی محسوس کیے گئے۔