کابل: افغانستان میں زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں 5 خواتین اور 4 بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ بادغیس کے ضلع قادس میں گزشتہ روز کے زلزلے کے نتیجے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں گھروں کی چھتیں گر جانے کے باعث ہوئیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 تھی۔
پاکستانی شخصیت احمدخان ترکی میں سرمایہ کاری بورڈ کے اعزازی مشیر مقرر
ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز بارش کے دوران ہی زلزلے سے متاثرہ افراد کی بحالی کا کام شروع کیا گیا۔ ترکمانستان کی سرحد سے متصل صوبہ بادغیس کے پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث بھی ریسکیو اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔
گزشتہ روز تک زلزلے کے نتیجے میں 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ ملبے کے نیچے سے لاشوں کی برآمدگی کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی جن میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل تھے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے پہلے محسوس کیے گئے جھٹکوں کی شدت 5.3 جبکہ دوسری بار 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ ضلع مقر میں بھی زلزلے کے نتیجے میں تباہی ہوئی تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔