ترکیہ میں پھر زلزلہ، شدت 5.6 درجے ریکارڈ، فیکٹری منہدم، ایک شخص جاں بحق

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

ترکیہ کے صوبے ملاطیا میں ایک بار پھر زلزلہ آیا ہے۔

ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ کے مطابق ترک صوبے ملاطیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.6  ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 6.96 کلومیٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی وزیر خارجہ کیف پہنچ گئے، یوکرین کیلئے 40 کروڑ ڈالر کی امداد کا معاہدہ

ترک ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے باعث ملاطیا میں فیکٹری گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ کے مطابق زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں اور 69 افراد زخمی ہوگئے۔

ترک ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 6 فروری کو آنے والے زلزلوں میں ترکیہ میں  44 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے جبکہ سیکڑوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

Related Posts