عوام کیلئے خوشخبری! اسٹیٹ بینک کے پروگرام سے ماہانہ 80 ہزار کمانے کا موقع، مکمل تفصیلات

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

How much amount is legally protected in bank accounts?

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ذیلی ادارے پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن نے اپنے لیڈرشپ انڈکشن پروگرام کے تیسرے بیچ کا اعلان کر دیا ہے، اس پروگرام کے ذریعے حالیہ گریجویٹس کو مینجمنٹ یا انجینئرنگ ٹرینی کے طور پر ادارے میں شمولیت کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ پروگرام نوجوان ٹیلنٹ کی تربیت اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ وہ قومی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار 2 جون 2025 تک درخواست دے سکتے ہیں۔

اہلیت کے معیار:

تعلیم:

کم از کم 16 سالہ متعلقہ تعلیمی قابلیت۔

عمر کی حد:

عام امیدواروں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 26 سال۔

سابقہ فاٹا، گلگت بلتستان، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے امیدواروں کے لیے 3 سال کی نرمی دی جائے گی۔

غیر مینجمنٹ ملازمین کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 50 سال مقرر ہے۔

دستیاب شعبے:

مینجمنٹ ٹرینیز

درج ذیل شعبہ جات میں گریجویٹس درخواست دینے کے اہل ہیں:

بزنس ایڈمنسٹریشن

پبلک ایڈمنسٹریشن

سوشیالوجی/سوشل سائنسز

اکنامکس

کامرس

فنانس

اکاؤنٹنگ

انفارمیشن سسٹمز و ٹیکنالوجی

ریاضی

ہیومن ریسورس

متعلقہ مضامین

ٹرینی انجینئرز

درج ذیل پی ای سی سے تسلیم شدہ شعبہ جات سے فارغ التحصیل امیدوار اہل ہیں:

مکینیکل

سول

کیمیکل

الیکٹریکل

الیکٹرانکس

میکاٹرونکس

انڈسٹریل و مینوفیکچرنگ

کیمسٹری

پروڈکٹ ڈیزائن

فائن آرٹس (پینٹنگ، پرنٹ میکنگ، ملٹی میڈیا)

تنخواہ اور مراعات:

تربیتی وظیفہ: 40ہزار روپے ماہانہ

تربیت کے بعد تنخواہ: 80ہزار روپے ماہانہ (مزید فوائد بطور اسسٹنٹ مینیجر)

مساوی مواقع:

ادارہ خواتین، اقلیتوں، معذور افراد اور خواجہ سرا افراد کو درخواست دینے کی بھرپور ترغیب دیتا ہے۔

مزید معلومات اور درخواست دینے کے لیے ویب سائٹ ملاحظہ کریں:

www.pspc.gov.pk/careers

Related Posts