لاس اینجلس: دی راک نے نیا روپ دھار لیا، معروف ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈیوین جانسن نے بلیک ایڈم کے کردار میں اپنی پہلی ویڈیو جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوین جانسن کی نئی فلم بلیک ایڈم کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔ مختصر ویڈیو میں دی راک ہیرو کی بجائے ولن کے کردار میں نظر آئے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈیوین جانسن نے کہا کہ خواتین و حضرات، بلیک ایڈم آگیا ہے۔
اپنے دماغ کو توانائی بخشنے کیلئے عظیم خیالات دیں۔زارا نور عباس
وارنر برادرز کی نئی فلم دی بیٹمین کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلیک ایڈم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے دی راک نے کہا کہ ڈی سی یونیورسٹی میں طاقت کا توازن تبدیل ہونے والا ہے۔ وہ سیاہ فام انسان بلیک ایڈم ہے جو حالات بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
حیرت انگیز طاقتوں کے حامل کردار بلیک ایڈم کے جسم سے بجلیاں نکلتی دکھائی گئی ہیں۔ 4 منٹ 8 سیکنڈ طویل ٹیزر میں فلم کے مرکزی کردار کو مافوق الفطرت صلاحیتوں سے لبریز دکھایا گیا ہے جو دی راک کا نیا روپ ہوگا۔
https://twitter.com/TheRock/status/1449422941142196224
مختصر دورانیے کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بلیک ایڈم ایک شخص کو گردن سے پکڑ کر اٹھا لیتا ہے۔ اس کے بازو سے نکلنے والی بجلیاں متاثرہ انسان کو جلا کر بھسم کردیتی ہیں اور ڈیوین جانسن اس کا جلا ہوا ڈھانچہ زمین پر گرا دیتے ہیں۔
بلیک ایڈم آئندہ برس 29 جولائی کے روز سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ جب ڈیوین جانسن پر گولیاں چلائی جاتی ہیں تو وہ ایک گولی کو ہوا میں ہی پکڑ لیتے ہیں جس کے بعد بلیک ایڈم ہوا میں بلند ہو کر انجان منزل کی طرف روانہ ہوجاتا ہے۔