امریکا میں شدید سردی سے نظام زندگی معطل، سینکڑوں پروازیں منسوخ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکہ میں سائیکلون طوفان کے باعث شدید سردی نے معمولات زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ جمعرات اور جمعہ کے بعد ہفتہ کے روز بھی ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ہفتہ کے روز 2700 پروازیں منسوخ ہونے سے دسیوں ہزار افراد افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ “فلائٹ اویر” کے مطابق ہفتہ کی سہ پہر تک 6200 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی تھیں۔

جمعرات کو بھی شدید سردی کے باعث تقریبا 2700 پروازیں منسوخ کرنا پڑی تھیں۔ برفباری اور سردی نے جمعہ کو 5700 پروازوں کو اڑان بھرنے سے روک دیا۔

پروازوں میں خلل اس وقت آیا جب ہفتے کے روز آرکٹک کے موسم سرما نے امریکہ کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے بجلی کی بندش ہوگئی اور کاریں تباہ ہوگئیں۔ درجہ حرارت میں تیزی سے کمی کے نتیجے میں پنسلوانیا سے جارجیا تک کے شہروں کو کرسمس کے موقع پر ریکارڈ سردی کا سامنا ہے۔

Related Posts