دعازہرہ خود ٹیکسی میں بیٹھ کر گھر سے بھاگی تھی، والدہ ظہیر احمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دعازہرہ خود ٹیکسی میں بیٹھ کر گھر سے بھاگی تھی، والدہ ظہیر احمد
دعازہرہ خود ٹیکسی میں بیٹھ کر گھر سے بھاگی تھی، والدہ ظہیر احمد

کراچی: کراچی کے علاقے ملیرالفلاح سوسائٹی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے لاہور جاکر شادی کرلی، جس کے بعد لڑکی کے والدین نے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا، اُس کے بعد سے ہی اس کیس میں کوئی نہ کوئی پیش رفت ہورہی ہے۔

حال ہی میں دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کی والدہ کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں اُس نے کہا ہے کہ دُعا زہرہ کو اغوا کرنے کی خبریں جھوٹی ہیں کیونکہ وہ بچی خود ٹیکسی میں بیٹھ کر ہمارے پاس آئی تھی۔

ظہیر احمد کی والدہ نے کہا کہ اُن کے بیٹے ظہیر اور دُعا کی دوستی پب جی گیم کے ذریعے ہوئی تھی، بچی نے رشتے کے لیے کہا تھا لیکن جب ہم دُعا کے گھر رشتے کے لیے جانے لگے تو اُس نے کہا کہ میرے والدین نے انکار کردیا ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ چند ماہ بعد دُعا ٹیکسی میں بیٹھ کر ہمارے گھر آگئی، میں نے دُعا سے کہا بیٹا تُم نے یہ کیا کردیا، اپنے والدین سے بات کرلیتی جس پر دُعا نے کہا کہ میرے ماں باپ نہیں مانیں گے۔

ظہیراحمد کی والدہ نے کہاکہ دُعا کی عُمر 17 سال ہے جبکہ میرا بیٹا 21 سال کا ہے، اُس نے حال ہی میں یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔

یاد رہے کہ دعا زہرہ کی عدالتی حکم پر آج والدین سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات ختم ہونے پر پولیس دعا کو واپس لے گئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں آج دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر احمد کو پیش کیا گیا، دوران سماعت جسٹس جنید غفار نے دعا کے والدین سے کہا کہ آپ دعا سے ملاقات کرلیں، ہم چیمبر میں ملاقات کراتے ہیں۔

ملاقات ختم ہوجانے کے بعد دعا زہرہ کی والدہ نے انکشاف کیا کہ میری بیٹی نے ملاقات میں بتایا ہے کہ میں گھر جانا چاہتی ہوں۔دعاکی والدہ کا دعویٰ تھا کہ بیٹی نے ملاقات میں کہا کہ وہ گھر جاناچاہتی ہے۔

Related Posts