کراچی، نجی سکیورٹی کمپنی کاڈرائیور کیش وین سے 6کروڑ چوری کرکے فرار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرِ قائد میں کیش وین سے نجی سکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور 6 کروڑ روپے سے زائد رقم چوری کرکے فرار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور کراچی کے علاقے کورنگی کے انڈسٹریل ایریا سے کیش وین لے کر فرار ہوا۔ ملزم نے وین میں موجود کیش چوری کرکے وین ایک جگہ چھوڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان سے اغوا کی گئی خاتون کی وطن واپسی مشکل بن گئی

حکام کا کہنا ہے کہ کیش وین میں 6 کروڑ 35لاکھ روپے کی رقم موجود تھی۔ پولیس کو کیش وین عوامی کالونی سے مل گئی۔ ملزم نے سکیورٹی گارڈ کو کیش وین لے جانےسے قبل وہیں چھوڑ دیا تھا۔

پولیس نے عوامی کالونی سے ملنے والی کیش وین تحویل میں لے لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نجی سکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور کار میں اپنے ساتھی ملزمان کے ہمراہ فرار ہوا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

دریں اثناء نجی سکیورٹی کمپنی کے ڈرائیور کی 6 کروڑ 35 لاکھ روپے لے کر فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی۔ ویڈیو میں ملزم کو ساتھیوں کے ہمراہ کار میں فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کے ساتھی بلیک کرولا کار میں سوار تھے جبکہ ملزم  کیش کار میں منتقل کرنے کے ساتھ ہی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوجاتا ہے۔

Related Posts