پریانکا چوپڑا کی فین لسٹ میں ہالی ووڈ اداکارہ ڈریو بیری مورکا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پریانکا چوپڑا کی فین لسٹ میں ہالی ووڈ اداکارہ ڈریو بیری مورکا اضافہ
پریانکا چوپڑا کی فین لسٹ میں ہالی ووڈ اداکارہ ڈریو بیری مورکا اضافہ

ممبئی:مشہور و معروف بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے مداحوں کی فہرست میں ایک ہالی ووڈ اداکارہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔45 سالہ ہالی وڈ اداکارہ ڈریو بیری مور کے ٹاک شو میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے آن لائن شرکت کی۔

ہالی ووڈ اداکارہ ڈریو بیری مور نے بتایا کہ وہ پریانکا چوپڑا کو اس دن سے پسند کرتی ہیں جب انہیں پہلی بار دیکھا تھا، مجھے ان کی کتاب بھی بہت پسند آئی۔

ڈریو بیری مور نے پریانکا چوپڑا سے کہا کہ آپ نے بہت ہی زبردست زندگی گزاری ہے۔ میرے لئے انتخاب کرنا مشکل ہے کہ آپ سے آپ کی زندگی کے کس حصے سے متعلق بات کروں۔

پریانکا چوپڑا کی مداحوں میں بہت زیادہ مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے ڈریو بیری مور کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام پر 60 ملین سے زائد فالوورز،بھارت میں بڑا اسٹار جبکہ ہالی وڈ میں بھی بڑا نام اور بہت ہی مشہور شوہر،پتا نہیں لوگ ان سب چیزوں کے ساتھ زندگی کو کیسے مینج کرپاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ”یہ ہماری پاوری ہورہی ہے“ دنانیر نے قلیل مدت میں سنگ میل عبور کرلیا

Related Posts