اسلام آباد :ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ادویہ ساز اداروں کے مطالبے پر بخار کی دوا پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانے کی حامی بھرتے ہوئے نئی قیمت فروخت کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو سمری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈریپ اور پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے حکام کاکہنا ہے کہ پیراسیٹامول کی قیمت 2 روپے 67 پیسے فی گولی مقرر کرنے پر تیارہیں لیکن اس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ اپنے آنے والے اجلاس میں دے گی۔
ڈریپ حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ڈریپ کی ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے پیراسیٹامول کی پیداواری لاگت بڑھنے کے بعد بخار کی دوا کی قیمت بڑھانے کی سفارش کی تھی اور اب ڈریپ کے سربراہ پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائیں گے۔
مزید پڑھیں:چینی، کھاد، ایل این جی، ادویات مافیا عمران خان کے اپنے اے ٹی ایمز ہیں، سعید غنی