ہمراز کی سنسنی خیز 25 ویں قسط! سچ، قربانی اور انتقام کی کہانی نئے موڑ پر آ پہنچی، ویڈیو

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
drama Humraaz Ep 25
ONLINE

ڈرامہ ہمراز کی 25ویں قسط میں محبت، بدگمانی، انتقام اور سچائی کے درمیاں الجھی کہانی ایک نئے موڑ پر آ پہنچی جہاں کرداروں کے ماضی کے راز، حال کے زخم اور مستقبل کی دھمکیاں سب ایک ساتھ اُبل پڑے۔

قسط کا آغاز احمر کے حادثے سے ہوتا ہے جس کے بعد سارہ جذبات کی شدت میں یہ انکشاف کرتی ہے کہ اسے دھمکیاں دی گئیں اور احمر پر حملہ دراصل انہی دھمکیوں کا شاخسانہ ہے۔

سارہ اپنے خوفزدہ چہرے، ٹوٹتی آواز اور ممتا بھرے وعدوں کے ساتھ اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ وہ اپنے بچے اور شوہر کو ہر قیمت پر بچائے گی، چاہے اپنی جان ہی کیوں نہ دینا پڑے۔

دوسری طرف صائم کا غصہ اب اندھے انتقام میں بدل چکا ہے۔ وہ سارہ پر اپنے بھائی کی موت کا الزام لگاتا ہے اور یہاں تک کہ ہسپتال پر پڑے احمر کو مارنے کی دھمکی دے دیتا ہے، ایک ایسی منظرنگاری جو دل دہلا دیتی ہے۔

 

صائم کا کردار اب مکمل طور پر مخالف سمت جا چکا ہے اور وہ اپنی وحشت میں نہ سچ دیکھ رہا ہے، نہ انسانیت۔

احمر جو بظاہر جسمانی طور پر زخمی ہے مگر روحانی طور پر سارہ کے ساتھ جڑا ہوا ہے، اسے بار بار تسلی دیتا ہے کہ وہ اس پر یقین رکھتا ہے اور کوئی بھی تکلیف آنے پر وہ اسے اکیلا نہیں چھوڑے گا۔ یہ مکالمات ناظرین کو رلا دیتے ہیں۔

اسی دوران سارہ پر ہر طرف سے الزامات کی یلغار ہے، خالہ دیبا اسے برا بھلا کہتی ہیں، گھر والے شکوک میں مبتلا ہیں اور باہر کی دنیا اس پر انگلیاں اٹھا رہی ہے مگر وہ ثابت قدم ہے کیونکہ سچ اس کے ساتھ ہے اور شاید یہی سچ اب اسے توڑنے کے بجائے مضبوط کر رہا ہے۔

ڈرامہ کے اختتام پر سائم کی دھمکی ایک ہولناک موڑ کی خبر دیتی ہے کہ اگر تم نے میری بات نہ مانی تو میں احمر کو اسی ہسپتال میں انجکشن سے مار ڈالوں گا اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلے گا،یہ ایک ایسا جملہ ہے جو پوری قسط کا حاصل بھی ہے اور آنے والی قسطوں کی دہشت بھری جھلک بھی۔

Related Posts