ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی پہنچ گئے، پہلے سے طے کئی پروگرام اچانک کیوں منسوخ کر دیے گئے؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو اسکرین گریب

عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے فوری بعد اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ ایئر پورٹ پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استقبال کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ساتھ اُن کے بیٹے شیخ فارِق نائیک بھی پاکستان آئے ہیں۔ اس دورے کی تیاری خاصی مدت سے کی جارہی تھی۔ کچھ دن قبل ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان آنے کے اپنے پروگرام کی تصدیق کردی تھی۔

کراچی میں قیام کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک مختلف دینی موضوعات پر خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔

تاہم کراچی میں پہلے سے طے شدہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے کئی پروگرام منسوخ کر دیے گئے۔ جس کیلئے سیکورٹی رسک کو جواز بتایا گیا ہے۔

کراچی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا باغ جناح میں مجمع عام سے خطاب کا پروگرام تھا، اس کے علاوہ جامعہ بنوریہ سائٹ ایریا میں بھی ان کا عوامی لیکچر تھا، جس میں خواتین کی شرکت کیلئے بھی الگ انتظامات کیے گئے تھے، تاہم اب یہ پروگرامات سیکورٹی مسائل کی وجہ سے نہیں ہوں گے۔

کراچی آمد سے قبل ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے مختصر پیغام میں کہا کہ میں ایک مدت سے پاکستان آنا چاہتا تھا۔ مجھے آنے اور خطاب کرنے کے لیے سب سے زیادہ دعوت نامے پاکستان سے ملے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ قرآن سارے عالم کے لیے امن کی کتاب ہے۔ ہم اللہ کے کلام سے ہر معاملے میں جامع ترین راہ نمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تین چار ہفتے قیام کروں گا۔

Related Posts