ڈاکٹر ذاکر نائیک کا اعزاز، کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکٹر ذاکر نائیک
(فوٹو: ڈان)

بھارت سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ عالمِ دین اور مبلغِ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک نے نیا اعزاز حاصل کرلیا، کراچی یونیورسٹی نے تقابلِ ادیان کے ماہر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کرنے والی پہلی یونیورسٹی جامعہ کراچی ہے۔  ماضی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک 2014 میں وسطی افریقی ملک گیمبیا کی یونیورسٹی سے اعزازی ڈگری لے چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کو دیگر ممالک کی جامعات اور تعلیمی ادارے بھی اسناد اور ایوارڈز سے نواز چکے ہیں جن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کی حکومتیں، نجی تنظیمی اور ادارے شامل ہیں۔

گزشتہ شب ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کرنے کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ یونیورسٹی سنڈیکیٹ سمیت مختلف ممالک کے قونصلیت جنرلز اور دیگر شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خدمات کو سراہا اور ان کی تبلیغِ اسلام کیلئے محنت، شخصیت اور دین کیلئے جوش و جذبے کی تعریف کی۔

Related Posts