پاکستان کا ایک اور اعزاز، جناح اسپتال کراچی کی ڈاکٹر تسنیم احسن نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا ایک اور اعزاز، جناح اسپتال کراچی کی ڈاکٹر تسنیم احسن نے عالمی ایوارڈ جیت لیا
پاکستان کا ایک اور اعزاز، جناح اسپتال کراچی کی ڈاکٹر تسنیم احسن نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

جناح اسپتال کی ڈاکٹر تسنیم احسن کو امریکا کی اینڈوکرائن سوسائٹی کی جانب سے لاریٹ 2023 ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ پوری دنیا میں انڈوکرائین محققین اور معالجین کی کامیابی پر دیا جاتا ہے اور ڈاکٹر امریتا تسنیم احسن پہلی پاکستانی ہیں جنہیں ان کی شاندار خدمات پر یہ اعزاز حاصل ہوا۔

اس ایوارڈ کے لیے رواں برس پوری دنیا میں سے صرف 12 طبی محققین اور معالجین کو چنا گیا تھا جن میں سے ایک JPMC کی پروفیسر اور میڈی سیل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیابیٹس اینڈوکرائنولوجی اینڈ میٹابولیزم کی بانی ڈاکٹر امیرتا تسنیم احسن بھی ہیں۔

امریتا تسنیم احسن پہلی پاکستانی ہیں جو”انٹرنیشنل ایکسیلنس ان اینڈوکرائنالوجی“ ایوارڈ کے لیے منتخب ہوئیں۔

یہ ایوارڈ ہر سال ان اینڈوکرائنولوجسٹ کو دیا جاتا ہے جس نے ہارمون ہیلتھ ریسرچ، تعلیم، کلینیکل پریکٹس یا انتظامیہ کے لیے پسماندہ وسائل کےحامل جغرافیائی علاقوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں۔

ڈاکٹرتسنیم بین الاقوامی شہرت یافتہ معالج اور ماہر تعلیم ہیں جنہوں نے پاکستان میں اینڈوکرائنولوجی شعبے کے قیام اور اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر امریتا تسنیم احسن نے 1993 میں پاکستان کے پہلے سرکاری اسپتال جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں اینڈو کرائنالوجی کی پہلی مرتبہ پریکٹس شروع کی اور 100 سے زیادہ ٹرینی ڈاکٹرز کو انٹرنل میڈیسن اور اینڈوکرائنولوجی میں تربیت دی۔

Related Posts