بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل اسسٹنٹ ظفر مرتضی طاہر کی اہلیہ (مرحومہ) کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر فیصل آباد میں ادا کردی گی۔
نماز جنازہ میں علامہ غلام ربانی تیمور، عبدالرحمن ملک، شہزاد رسول قادری، قاضی فیض الاسلام، حاجی محمد اسحاق، منشاء الاسلام، رائے عزیز، فرحان جاوید، خلیل احمد خان، قاضی محمود الاسلام، محمد شہروز سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علامہ غلام ربانی تیمور و دیگر رہنماؤں نے مرحومہ کی بخشش، مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں:
749 ویں برسی پر صدر ایردوان کا مولانا روم کو شاندار خراج عقیدت
قبل ازیں مرحومہ کی وفات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے او ر ظفر مرتضی طاہر سمیت جملہ سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت، حوصلہ اور توفیق عطا فرمائے۔