جناح ہسپتال لاہور میں تعینات ڈاکٹر کو نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں معطل کردیا گیا، ملزم کے موبائل فون سے 50 نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمۂ صحت پنجاب نے ڈاکٹر کی معطلی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ جناح ہسپتال میں تعینات ملزم کے خلاف نازیبا ویڈیو بنانے کی شکایت ایک خاتون نے درج کرائی۔
کراچی، نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالے 5ملزمان گرفتار
ریمبو نازیبا ویڈیوز پر مجھے بلیک میل کررہا ہے، عائشہ اکرم کا انکشاف
کراچی، کورنگی میں سبزی فروش لٹ گیا، لوٹ مار کی ویڈیو وائرل
محکمۂ صحت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے ڈاکٹر کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کیا جس کے بعد قانونی کارروائی کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محکمۂ صحت پنجاب نے نازیبا ویڈیو بنانے کے کیس میں گرفتاری پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر کو عہدے سے معطل کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جناح اسپتال کے ڈاکٹر کو نرسوں اور خواتین ڈاکٹروں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کے الزام میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے تحویل میں لے لیا۔
ایف آئی اے نے گزشتہ روز لاہور کے جناح ہسپتال پر چھاپہ مار کر خواتین ڈاکٹروں اور نرسوں کو ان کی فحش ویڈیوز اور تصاویر استعمال کر کے بلیک میل کرنے والے ڈاکٹرکوگرفتار کیا۔
مزید پڑھیں: اسپتال میں نرسز اور خواتین کی فحش ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار