معروف کالم نگار اور سابق وفاقی سیکریٹری ڈاکٹر صفدر محمود انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف کالم نگار اور سابق وفاقی سیکریٹری ڈاکٹر صفدر محمود انتقال کر گئے
معروف کالم نگار اور سابق وفاقی سیکریٹری ڈاکٹر صفدر محمود انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان کے مشہورومعروف کالم نگار، صحافی، دانشور اور سابق وفاقی سیکریٹری ڈاکٹر صفدر محمود انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روزنامہ جنگ میں صبح بخیر کے عنوان سے کالم تحریر کرنے والے ڈاکٹر صفدر محمود نے متعدد کتابیں تحریر کیں اور اہم سیاسی و قومی موضوعات پر قلم اٹھایا۔

ڈاکٹر صفدر محمود انتقال سے قبل کچھ ماہ تک علیل رہے۔ڈیفنس لاہور میں ڈاکٹر صفدر محمود کی نمازِ جنازہ آج ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔ وہ کئی ماہ تک امریکا میں زیرِ علاج رہے۔

ڈاکٹر صفدر محمود امریکا میں علاج کے بعد کچھ عرصہ پہلے ہی وطن واپس پہنچے جو اپنے آخری ایام میں یادداشت سے محروم ہو گئے تھے۔ چند ماہ قبل ہی ان کی کتاب سچ تو یہ ہے شائع ہوئی۔

تحریکِ پاکستان اور قائدِ اعظم کے موضوع پر لکھی گئی کتاب سچ تو یہ ہے میں ڈاکٹر صفدر محمود نے چشم کشا حقائق سے پردہ ہٹایا۔ سچ تو یہ ہے اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد حیثیت کی حامل کتاب ہے۔

معروف کالم نگار عطاء الحق قاسمی کے مطابق ڈاکٹر صفدر محمود سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں بہت اہم مناصب پر فائز رہے تاہم بنیادی طور پر وہ ایک اسکالر تھے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل سینئر صحافی اور ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسف زئی بھی انتقال کر گئے۔ مرحوم رحیم اللہ یوسف زئی کافی عرصے سے علیل تھے۔

رحیم اللہ یوسفزئی کے اہل خانہ کا 4 روز قبل اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی نمازِ جنازہ  مردان کاٹلنگ انٹرچینج کے قریب خان ضمیر بانڈہ میں ادا کی گئی۔

مزید پڑھیں: سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی علالت کے باعث انتقال کر گئے

Related Posts