ڈاکٹر حفیظ الرحمن الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر مقرر

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جماعت اسلامی پاکستان کے ممتاز رفاہی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سینٹرل بورڈ آف مینجمنٹ نے آئندہ سیشن 25-2022 کے لئے پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کو صدر منتخب کر لیا۔

پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن ماہر امرض چشم ہیں اور پشاور میڈیکل کالج کے پرنسپل کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

نو منتخب صدر نے 1982ء میں راولپنڈی میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا۔ اِنہوں نے جنرل ہسپتال راولپنڈی میں رجسٹرار کے طور پر کام کیا اور انٹرنیشنل اسلامک میڈیکل کالج اسلام آباد میں ایسوسی ایٹ ڈین اور پرنسپل کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جامعۃ الرشید یونیورسٹی کی منظوری حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا دینی مدرسہ بن گیا

راولپنڈی میڈیکل کالج نے ان کی خدمات کے اعتراف میں میڈیکل کالج کی سلور جوبلی کے موقع پر اِنہیں گزشتہ 25 سالوں کے بہترین ڈاکٹروں میں منتخب کیا اور انہیں بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے ڈاکٹروں کی تنظیم پیما (پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن) کے جنرل سیکرٹری اور صدر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں اور پی او بی (پری وینشن آف بلائنڈ نس ٹرسٹ) کے ذریعے پاکستان کے پسماندہ علاقوں سمیت دنیا کے بیسیوں ممالک میں لاکھوں لوگوں کی آنکھوں کی روشنی لوٹا چکے ہیں۔

پاکستان میں خدمات کے ساتھ ساتھ آپ ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم فیما (فیڈریشن آف اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن) کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر منتخب ہوئے۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن فیما کے پہلے بین الاقوامی ریلیف کوآرڈینیٹر اور سیکرٹری جنرل رہے اور اس وقت موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ فیما کے ’’بینائی کے محفوظ پروگرام‘‘ کے بانی ڈائریکٹر بنے اور گزشتہ کئی سالوں سے دنیا کے 20 سے زائد ممالک میں اس کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔

سابق صدر محمد عبدالشکور اور سینٹرل بورڈ نے پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے اِس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کے اس مشن کو جاری رکھیں گے۔

Related Posts