بلوچستان میں غیرت کے نام پر دہرا قتل؛ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ عبد اللہ زہری)

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے دہرے قتل کے معاملے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس نے واقعے کی سنگینی کو مزید اجاگر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق، مقتول خاتون کو 7 اور مرد کو 9 گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، جو اس سفاکانہ جرم کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے بتایا کہ 4 جون 2025 کو قتل کیے گئے اس مرد و خاتون کی لاشوں کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، خاتون کی عمر تقریباً 37 سے 38 سال تھی، جن کے سر، سینے اور پیٹ پر گولیوں کے زخم پائے گئے۔ خاتون کے بازو پر بانو بی بی کا نام کندہ تھا اور وہ ستکزئی قبیلے سے تعلق رکھتی تھیں جبکہ مقتول مرد احسان اللہ، کی عمر 35 سے 36 سال کے لگ بھگ تھی، جن کے سینے اور پیٹ پر 9 گولیوں کے نشانات ملے۔

ڈاکٹر عائشہ کے مطابق، خاتون کی لاش خراب حالت میں تھی لیکن شناخت کے قابل تھی، جبکہ مرد کی لاش نسبتاً بہتر حالت میں تھی۔

دونوں لاشوں سے ڈی این اے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، جو ضرورت پڑنے پر تفتیش میں مدد فراہم کریں گے۔ مقتول خاتون کو ڈیگاری قادر بخش کول مائنز قبرستان اور مرد کو سنجدی قبرستان میں دفن کیا گیا تھا۔

یہ لرزہ خیز واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں چند افراد کو خاتون اور مرد کو فائرنگ کرکے قتل کرتے دیکھا گیا۔ ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ قتل مبینہ طور پر پسند کی شادی کے الزام میں کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ مقتولین کا آپس میں کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں پہلے سے شادی شدہ تھے، خاتون کے 5 اور مرد کے 6 بچے ہیں۔

یہ دلخراش واقعہ نہ صرف انسانی جانوں کے ضیاع کا سانحہ ہے بلکہ معاشرے میں غیرت کے نام پر تشدد کے جاری رجحان کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے عوام کی توقعات ہیں کہ ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Related Posts