اومی کرون تیزی سے پھیلتا ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں، عالمی ادارہ صحت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan records seven coronavirus deaths

جینوا: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کیا نیا ویرینٹ اومی کرون تیزی سے پھیلتا ہے لیکن گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی چیف سائنٹسٹ سوامیا سوامی ناتھن کاکہنا ہے کہ یہ درست ہے کہ اومیکرون تیزی سے پھیلنے والا ویرینٹ ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کورونا ویکسین میں تبدیلیاں کرکے اسے اومیکرون کے خلاف مؤثرانداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:اومی کرون کا خطرہ، ملک میں نئی کورونا پالیسی، لاک ڈاؤن کا فیصلہ برقرار

سوامیا سوامی ناتھن کاکہنا ہے کہ ہمیں نئے ویرینٹ سے گھبرانے کے بجائے اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بچاؤ کی مؤثر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا سے سامنے آنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے پاکستان میں شادی ہالز، مزارات اور دفاتر کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ،سرحدی علاقوں میں لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک کے دیگر شہروں میں ویکسی نیشن 40 فیصد سے کم ہے، بہترین ویکسی نیشن والے شہروں میں کوئی مخصوص کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گی اور زندگی معمول کے مطابق بحال رہے گی تاہم ان شہروں میں ماسک، سماجی فاصلہ اور سینیٹائزیشن ضروری ہو گی۔

Related Posts