حیدر آباد میں بد ترین تشدد کا شکار گدھا کراچی میں ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: پکسابے)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حیدر آباد میں بد ترین تشدد کا شکار گدھا کراچی میں ہلاک ہوگیا۔ شیلٹر ہوم نے سوشل میڈیا پر گدھے کے دم توڑنے کی پوسٹ شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کچھ ہی روز قبل حیدر آباد میں تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ گدھے کی دونوں ٹانگیں کاٹ دی گئیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے گدھے پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

بد ترین تشدد کا نشانہ بنائے گئے گدھے کو علاج کیلئے کراچی کے سی ڈی آر ایس بینجی شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا تھا۔ اسی طرح ایک واقعے میں سانگھڑ میں ایک شخص نے کھیتوں میں داخل ہونے والی اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔

راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں پیش آنے والے دوسرے واقعے میں گندم کی کٹائی کے بعد پانی پینے کیلئے آزاد چھوڑی گئی گدھی کے کان کاٹ دئیے گئے تھے۔ ملک کی نامور شخصیات نے جانوروں کے ساتھ ظلم و تشدد کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔

دورِ جہالت کی یاد تازہ

اسلام کی آمد سے قبل دورِ جاہلیت میں کفار زندہ جانداروں کی ٹانگیں کاٹ کرکھا جایا کرتے تھے جبکہ معذور ہوجانے والے درجنوں جانور انتہائی اذیت ناک زندگی بسر کرتے تھے۔ اسلام کی آمد کے ساتھ ہی جانوروں پر ظلم و ستم کا دور ختم ہوگیا تھا۔

Related Posts