حضرت فاطمہ الزہرا کی سیرت طیبہ ہم سب کے لئے نمونہ عمل ہے، علامہ مقصود ڈومکی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایام فاطمیہ کی مناسبت ٹھل سٹی میں عبدالمجید کی رہائش گاہ پر منعقدہ سالانہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ الزہرا کی سیرت طیبہ ہم سب کے لئے نمونہ عمل ہے۔ آپ زھد و تقویٰ، علم و عرفان، عفت و عصمت، صداقت و شجاعت سمیت اعلیٰ انسانی اقدار میں شبیہ رسول تھیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے دین اسلام اور امت مسلمہ میں آنے والے انحراف کا سدباب کیا اور اپنی شہادت اور مظلومیت کے ذریعے اپنے موقف کی صداقت کو دنیا پر آشکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب میں برفباری، اونٹوں نے سفید چادر اوڑھ لی

انہوں نے کہا کہ مغرب زبردستی اپنی عریاں ثقافت زبردستی اقوام عالم پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔ حجاب اور حیاء کے خلاف مظاہروں کو مکمل طور پر عالمی استکباری قوتوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ جو اسلام اور انقلاب اسلامی پر حملہ آور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ خصوصاً مسلم خواتین ثقافتی شب خون کا مقابلہ سیرت زہراء سے کریں۔

Related Posts