اسلام آباد: امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 167 روپے 30 پیسے تک جا پہنچی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں 5 پیسے کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 167 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔
قبل ازیں 8 ستمبر کے روز ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 167 روپے 25 پیسے کی سطح پر آگئی تھی۔
آج ایک بار پھر ڈالر کی قیمت کم ہونے کی بجائے بڑھتی نظر آئی جس کی وجہ درآمدات میں اضافہ اور ڈالر کی غیر قانونی اسمگلنگ بتائی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل مقامی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری رہا، جمعرات کوروپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن سے 7روز قبل جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی قیمت 90 پیسے اضافے کے بعد 168.30 روپے ہوگئی جوکہ 12 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔
گزشتہ برس 6 اگست 2020 میں ڈالر کی قیمت 168.73 روپے کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی جس کی وجوہات پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پراچہ ایکسچینج نے روشنی ڈالی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پراچہ ایکسچینج ظفر پراچہ نے بتایا کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد امریکا نے افغانستان کے تقریبا 90 لاکھ ڈالر منجمد کرلیے ہیں۔افغانستان میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی۔
مزید پڑھیں: ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب، نئی قیمت 168.30روپے ہوگئی