اسلام آباد: آج کاروباری ہفتے کے آغاز کے موقع پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی، انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے سستا ہوگیا۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 221 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا،انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 26 پیسے سستا ہوکر 221 روپے 66 پیسے کا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالرکے بھاؤ میں مسلسل تیسرے کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر 227روپے 75پیسے کا فروخت کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 191پوائنٹس کا اضافہ
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت صورتحال رہی، کے ایس ای 100انڈیکس میں 191.05 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔