لاہور میں شرمناک واقعہ، ڈاکٹر نے شادی کیلئے ملنے بلایا اور لڑکی کی عزت تار تار کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

doctor raped a girl in Lahore

لاہور: نواب ٹاؤن میں جناح اسپتال کا ڈاکٹر خاتون سے مبینہ زیادتی کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے تلاش شروع کردی۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر اور لڑکی نے شادی سے متعلق ایپ پر رابطہ کیا، ان کی ملاقات جناح اسپتال کے کیفے میں ہوئی۔ مبینہ طور پر ڈاکٹر لڑکی کو زبردستی اپنے ساتھ لے گیا اور اس کی عصمت دری کی۔

واقعہ لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پیش آیا، پولیس نے مرکزی ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا علاج جاری ہے، ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کبھی نوکری، کبھی امداد، راشن تو کبھی شادی کیلئے خواتین کو ملنے کیلئے بلاکر زیادتی کے واقعات تسلسل سے رپورٹ ہورہے ہیں، حالیہ واقعہ میں بھی متاثرہ خاتون شادی کیلئے ڈاکٹر سے ملنے گئی تھی جس نے لڑکی کی عزت کی دھجیاں اڑادی ہیں۔

کراچی میں چند ہفتے قبل گلستان جوہر کے علاقے میں ایک گھر سے نوکری کا جھانسہ دیکر قید کی گئی خواتین کو بازیاب کروایا گیا تھا جن کے ساتھ جنسی زیادہ کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔

Related Posts