ہندو برادری دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے آج منا رہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہندو برادری دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے آج منا رہی ہے
ہندو برادری دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے آج منا رہی ہے

اسلام آباد: پاکستان سمیت دُنیا بھر میں بسنے والی ہندو قوم دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے آج منا رہی ہے جس کے دوران دئیے جلانے اور پکوان کی تیاری کے ساتھ ساتھ پوجا پاٹ کرنا بھی اہم روایت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہندوؤں سمیت ہر اقلیت کو اپنے تہوار بھرپور جوش و جذبے سے منانے کی آزادی دی گئی ہے، ہر سال کی طرح 2021ء میں بھی بھی ہندو برادری دیوالی کی خوشیاں بانٹ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ کا ہندو جم خانہ میں مارکی اور عارضی دفاتر فوری ختم کرنیکا حکم

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہولی کا مذہبی تہوار منایا گیا

عام طور پر دیوالی کے روز ہندو بچے اور بڑے کپڑے، چپل ، گھڑیاں اور دیگر من پسند اشیاء کی خریداری کرتے ہیں، رنگا رنگ کھانے تیار کیے جاتے ہیں اور دوست احباب سے میل ملاقات کا سلسلہ ہوتا ہے۔

گزشتہ برس کی طرح رواح برس بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا۔

دیوالی کے مذہبی تہوار کے دوران ہندو برادری رقص و سرود کی محفلیں سجاتی نظر آتی ہے۔ مندروں اور گھروں میں پوجا ہوتی ہے۔ دیوالی کا مفہوم والدین کی فرمانبرداری اور عزتِ نفس کیلئے لڑنے کا حوصلہ ہے۔

Related Posts