کراچی: صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی تقسیم کی گئی جس میں عوام کی تذلیل کا انکشاف ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کی رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو نے کہا کہ آپ بھوک سے تڑپتے لوگوں کی اس طرح تذلیل کریں گے۔
سندھ حکومت کی کارکردگی کو نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکنِ اسمبلی نے کہا کہ عوام کو راشن کے نام پر چاول کی ایک تھیلی دی جارہی ہے جو صرف شناختی کارڈ دکھانے پر دی جاتی ہے۔
تحریکِ انصاف کی رکنِ اسمبلی دُعا بھٹو نے کہا کہ گھوٹکی میں عوام راشن کے لیے دُہائی دے رہے ہیں جبکہ سندھ حکومت کی کارکردگی ہم سب کے سامنے ہے۔
بھوک سے تڑپتے لوگوں کی اسطرح تذلیل کرے گے
ملی تو 1 کلو چاولوں کی یہ تھیلی وہ بھی شناختی کارڈ دکھا کر
گھوٹکی میں ایک عوام کی راشن کے لیے دوہائی@MuradAliShahPPP @murtazawahab1 @murtazawahab1 @ShahNafisa @BBhuttoZardari pic.twitter.com/Xw7bggiyGB— DuaBhuttoPTI (@Dua_KamilBhutto) March 31, 2020