الیکشن کمیشن کا عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیلنج، رجسٹرار آفس کا اعتراض

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سابق وزیر اعظم عمران خان کو نااہل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے جبکہ رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے نااہلی سے متعلق فیصلے کو چیلنج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

 پی ٹی آئی کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست بیرسٹر علی ظفر نے دائر کی جس میں عدالتِ عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ نااہلی کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہی کی جائے۔

بیرسٹر علی ظفر کی دائر کی گئی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عمران خان کو نااہل کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

دوسری جانب رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کا فیصلہ چیلنج کرنے سے متعلق درخواست کیلئے بائیومیٹرک نہیں کرائی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور ملک کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو نااہل کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز سنایا جبکہ نااہلی ریفرنس اگست میں دائر کیا گیا تھا۔

رواں برس اگست کے آغاز میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کیلئے توشہ خانہ تحائف چھپانے پر ریفرنس موصول ہوا۔

باوثوق ذرائع کا 4ماہ قبل سامنے آنے والی اطلاعات کے متعلق کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے ریفرنس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے طور پر عمران خان نے توشہ خانہ تحائف ظاہر نہیں کیے۔ 

Related Posts