ماہرہ خان کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے، دیکھنے والے حیران رہ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرہ خان کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے، دیکھنے والے حیران رہ گئے
ماہرہ خان کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے، دیکھنے والے حیران رہ گئے

کراچی:پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کی تصویریں سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئیں،  ہم شکل خاتون کو پہلی نظر دیکھنے والے حیران ہوگئے۔

کہتے ہیں کہ دنیا میں ہر انسان کے کم از کم 7 ہم شکل افراد موجود ہوتے ہیں اور ان میں سے کم از کم 2 افراد ایسے ہوتے ہیں جو ہوبہو ایک دوسرے جیسے ہوتے ہیں۔ اور ایسی باتوں کا اندازہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کی تصاویر وائرل ہونے سے بھی ہوتا ہے۔

ابتدائی طور پر تو کئی لوگوں نے سپر سٹار اداکارہ کی ہم شکل لڑکی کو ماہرہ خان ہی سمجھا،مگر بعد میں پتہ چلنے پر انہیں اپنے بے وقوفی پر ہنسی بھی آئی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کسی اور ملک یا شہر سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ ان کا تعلق بھی سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہی ہیں۔

ماہرہ خان کا تعلق بھی کراچی سے ہے، اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی بھی ماڈلنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کا نام کراسا انور شیخ ہے اور ان کا تعلق کراچی سے ہی ہے۔ کراسا انور شیخ کے انسٹاگرام پر 17 ہزار کے قریب جبکہ ٹوئٹر پر 4 ہزار کے قریب فالوؤرز ہیں۔

کراسا انور شیخ لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے سپر سٹار ماہرہ خان کے فیشن اور لباس سمیت سٹائل تو بڑے اچھے طریقے سے کاپی کرلیتی ہیں اور انہیں پہلی نظر میں دیکھنے والا شخص انہیں ماہرہ خان ہی سمجھتا ہے۔

Related Posts