عامر لیاقت کے ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
عامر لیاقت کے ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے
عامر لیاقت کے ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان کے مشہور ٹی وی میزبان اور اسکالر عامر لیاقت کے ہم شکل شخص کے انٹرنیٹ پر چرچے ہوگئے۔

گزشتہ دنوں عامر لیاقت کے ہم شکل شخص عثمان فیروزی نے حال ہی میں اردو پؤانٹ کو انٹرویو دیا، جس میں انہیں نہ صرف اسکالر و ٹی وی میزبان جیسے لباس میں دیکھا گیا بلکہ ان کی آواز بھی بڑی حد تک ان سے ملتی جلتی ہے۔

انٹرویو میں عثمان فیروزی نے بتایا کہ جب وہ آٹھویں کلاس میں پڑھتے تھے تب انہیں انکے ٹیچر نے بتایا کہ وہ عامر لیاقت کے نہ صرف ہم شکل ہیں بلکہ ان کا انداز بھی ان سے ملتا ہے۔

ان کے مطابق اس وقت وہ شوق سے عامر لیاقت کا پروگرام عالم آن لائن دیکھتے تھے اور پھر آہستہ آہستہ انہوں نے اسکالر و ٹی وی میزبان کے بات کرنے کے انداز، لباس اور دیگر اسٹائل کو بھی کاپی کرنا شروع کیا۔

عثمان فیروزی کے مطابق انہیں دیکھ کر عام لوگ بھی دھوکا کھا جاتے ہیں اور انہیں عامر لیاقت سمجھ کر انہیں سلام کرنا شروع کردیتے ہیں۔

مزید برآں عامر لیاقت کی تیسری شادی کےبارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں جب عامر لیاقت نے تیسری شادی کی تو وہ ان ہی دنوں صبح سویرے بیکری سے چیزیں لینے گئے تو انہیں عامر لیاقت سمجھ کر تیسری شادی کی مبارک باد دی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں عثمان فیروزی نے بتایا کہ ان کی تاحال ایک بھی شادی نہیں ہوئی مگر ان کے ہم شکل نے تین شادیاں کرلیں، ساتھ ہی عامر لیاقت سے التجا کی کہ وہ ان کے لیے دعا کریں کہ ان کی بھی چار چار شادیاں ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامہ سیریل اللہ جنت ہائے، حنا الطاف اور یاسر نواز کی ساتھ جوڑی

عثمان فیروزی کا انٹرویو اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے ان پر خوب مزاحیہ تبصرے کیے اور لوگوں نے انہیں عامر لیاقت کی سستی کاپی قرار دیا۔

کئی لوگوں نے لکھا کہ عثمان فیروزی اسکالر و ٹی وی میزبان کی سستی کاپی ہیں، اگر کوئی عامر لیاقت کا آرڈر دراز پر کرے گا تو انہیں عثمان فیروزی ڈیلیور ہوگا۔

Related Posts