لاہور:اداکارہ ماہرہ خان اور زاہد احمد کی شارٹ فلم ”پرنس چارمنگ“نے شائقین کے دل میں گھر کرلیا۔
مداح معروف اداکارہ ماہرہ خان کی فلم کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے اور یہی وجہ ہے کہ فلم ریلیز ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے اسے دیکھا۔
مختصر دورانیے کی فلم میں ماہرہ خان اور زاہد احمد اور ان کے کرداروں کی ازدواجی زندگی کے رشتے کو انتہائی پیچیدہ دکھایا گیا ہے۔جس کے بعد کہانی ایک دم تبدیلی رونما ہوئی۔
فلم میں ماہرہ خان نے زاہد احمد کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے شوہر کی توجہ پانے کی منتظر رہتی ہے جبکہ زاہد احمد ایک ایسے شوہر کے کردار میں نظر آرہے ہیں جسے اپنے کام کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔
”پرنس چارمنگ“شہریار منور کی بطور ہدایتکار پہلی مختصر فلم ہے جسے بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔
مزید پڑھیں: دوسروں کو خوش رکھنے کیلئے خود کو تبدیل نہیں کرونگی، ہانیہ عامر