معذور پاکستانی بجلی کے مہنگے بل کی ادائیگی کیلئے جسم کے اعضاء فروخت کرنے پر مجبور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Disabled Pakistani puts organs up for sale to pay inflated electricity bill

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں لوگ بجلی کی انتہائی مہنگی قیمت برداشت کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں کیونکہ حکومت ماہانہ بنیادوں پر بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ جڑانوالہ میں ایک معذور شخص نے بجلی کا بل ادا کرنے کیلئے اپنے جسم کے اعضاء فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں یاسین نامی شخص نے کہا، ’’میں جڑانوالہ میں پانچ سال سے معذوری کی زندگی گزار رہا ہوں۔ میں یہ بل کیسے ادا کر سکتا ہوں؟” انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری آنکھیں بیچ کر میرا بجلی کا بل ادا کرلو‘‘۔

 

یاسین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ضرورت مند اور غریب خاندانوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرے۔ جب وہ نجات دہندہ کا انتظار کر رہا ہے، معذور نوجوان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کر لی ہے۔

Related Posts