ڈی آئی جی اظفر مہیسر کے بیٹے کو نشے میں سرکاری گاڑی سے خاتون کو ٹکر مارنے کے معاملے میں کلین چٹ مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DIG Azfar Mahesar's Son Cleared in Drunken Driving Case Involving Official Vehicle and Injured Woman

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے بیٹے عاشر مہیسر کو سرکاری گاڑی چلاتے ہوئے مبینہ طور خاتون کو ٹکر مارنے کے معاملے میں کلین چٹ مل گئی۔

کراچی کے علاقے گارڈن میں نئے سال کی رات ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے بیٹے عاشر مہیسر نے سرکاری گاڑی چلاتے ہوئے مبینہ طور پر ایک خاتون کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں تھا، اور عوام کے احتجاج کے باوجود اسے پولیس نے فوری رہا کر دیا۔

ڈی آئی جی اظفر مہیسر کے بیٹے کا سرکاری گاڑی میں نئے سال کا جشن، نشے میں خاتون کو ٹکر ماردی

واقعے کے بعد گاڑی کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا، تاہم 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ تو مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی کسی قانونی کارروائی کی گئی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ متاثرہ خاندان نے شکایت کرنے سے انکار کیا اور میڈیکل رپورٹ بھی درج نہیں کروائی۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جس میں عاشر مہیسر تنازع کی زد میں آئے ہوں۔ اس سے پہلے ان کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز بھی وائرل ہوچکی ہیں۔ ڈی آئی جی نے ان ویڈیوز کو بیٹے کے خلاف پروپیگنڈا قرار دیا تھا۔

 

اس واقعے نے پولیس پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ طاقتور افسران کے بچوں کو دی جانے والی چھوٹ اور انصاف میں امتیاز کے الزامات کا جواب دیں۔ عوام نے مقدمہ درج نہ ہونے پر شدید تنقید کی ہے۔

Related Posts