Wednesday, July 30, 2025

اسٹاک مارکیٹ کا مشکل دن، 100 انڈیکس میں 715 پوائنٹس کی کمی

مقبول خبریں

No Content Available

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Severe downturn in Pakistan Stock Exchange; trading halted
(فوٹو؛ فائل)

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ابتدائی کاروباری اوقات میں معمولی اضافے کے بعد فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث 100 انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس گرگیا۔

دوپہر 3 بجکر 30 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 715 پوائنٹس یا 0.58 فیصد کی کمی سے ایک لاکھ 22 ہزار 46 پر بند ہوا۔

اج مجموعی طور پر 758.5 ملین حصص کا لین دین ہوا، جو گزشتہ روز کے 749.8 ملین کی نسبت زیادہ تھا جبکہ مجموعی کاروباری مالیت 29.934 ارب روپے رہی، جبکہ گزشتہ روز یہ 28.03 ارب روپے تھیں۔

کل 473 کمپنیاں تجارت میں شامل رہیں، جن میں سے 200 کے حصص میں اضافہ، 237 میں کمی، اور 36 کمپنیوں کے حصص مستحکم رہے۔

گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای انڈیکس 515 پوائنٹس یا 0.42 فیصد اضافے سے 122,761.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بدھ کو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئی، اہم انڈیکسز نے مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ درج کیا جب کہ مارکیٹ کی سرگرمیاں مجموعی طور پر متحرک رہیں۔

Related Posts