مارول اسٹوڈیوز نے فلم ’دی مارول‘ کو انتہائی کم بجٹ میں تیار کیا، رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2019 کی مشہور فلم ’کیپٹن مارول‘ کی سیکوئل ’دی مارول‘ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ مارول اسٹوڈیوز کی سب سے کم بجٹ والی فلم ہے۔

فلم کے بجٹ کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ مارول اسٹوڈیوز کی 2023 میں ریلیز ہونے والی دیگر فلموں کے مقابلے میں دی مارول کا بجٹ بہت کم تھا۔

فلم کو 130 ملین ڈالر میں تیار کیا گیا جبکہ اسی سال ریلیز ہونے والی فلمیں آنٹ مین اینڈ دی ویسپ: کوائنٹامینا اور گارڈجیز آف دی گیلیکسی وول.3 کا بجٹ بالترتیب 200 اور 250 ملین ڈالر تھا۔

دی مارول میں بری لارسن جو کیپٹن مارول ہیں، وانڈا ویژن سے ایم سی یو کی اسٹار لاشانہ لنچ اور مارول کی اسٹار ایمان ویلانی کے ہمراہ سُپر ہیرو کے کردار میں نظر آئینگی۔

فلم میں مس مارول کو اپنی شناخت کو دوبارہ حاصل کرتے اور سپریم انٹیلی جنس سے بدلہ لیتے دیکھا جائے گا۔فلم میں ساگر شیخ، زینوبیا شراف اور موہن کپور کمالا کے خاندان کے طور پر دوبارہ نظر آئینگے۔

فلم میں جنوبی کوریا کے اداکار پارک سیو جون بھی اداکاری کریں گے۔ ‘دی مارولز’ جورواں سال جولائی میں ریلیز ہونے والی تھی اب 10 نومبر 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Related Posts