سوشل میڈیا پر منفی تبصروں کی وجہ سے ذہنی بیماری میں مبتلا ہوگئی تھی، مریم انصاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف پاکستانی اداکارہ مریم انصاری نے کہا کہ حمل کی تصویر پر لوگوں نے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ منفی تبصرے کیے تھے جس کی وجہ سے ذہنی بیماری میں مبتلا ہوگئی تھی۔

مریم انصاری کی شادی اویس خان سے 2021 میں ہوئی تھی، اویس خان معروف کرکٹر معین کے صاحب زادے ہیں۔ حال ہی میں مریم انصاری ایک بیٹی کی ماں بنی ہیں۔

بیٹی کی پیدائش سے قبل مریم انصاری نے اپنے حاملہ ہونے کا ایک فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مریم انصاری نے کہا تھا کہ حمل کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد وہ ذہنی بیماری میں مبتلا ہوگئیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ بچے کی پیدائش ایک عام سی بات ہے اور حمل کی تصاویر ان کی اسی خوشی کی عکاسی تھی۔ لیکن لوگوں کے منفی تبصروں نے اس خوشی کی خبر کو افسوسناک کیفیت میں بدل دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہی منفی باتوں کی وجہ سے میں نے اپنا انسٹا اکاؤنٹ بھی غیر فعال کردیا تھا۔

Related Posts