سنگر حسن رحیم نے شادی کا ڈراما رچایا تھا؟ مداح شدید برہم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حسن رحیم کی وضاحت سے مداح آگ بگولہ ہوگئے، فوٹو اوصاف

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار حسن رحیم کو سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا  ‘جھوٹا دعویٰ‘ کرنا مہنگا پڑ گیا جہاں صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 گزشتہ ماہ حسن رحیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے مداحوں کیلئے ایک پوسٹ جاری کی تھی جس میں حسن نے مداحوں کو یہ باور کرایا تھا کہ انہوں نے شادی کر لی ہے۔

 لیکن اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ سب ایک گانے کی تشہیر کا حصہ تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار کی شدید ٹرولنگ شروع کردی۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ ماہ 18 اپریل کو حسن رحیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہا بنے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ایک دلہن کے ہمراہ نظر آ رہے تھے۔

 اس تصویر کے ساتھ انہوں نے میڈیا پبلیکیشنز اور سوشل میڈیا پیجز سے اپیل کی تھی کہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر یا شائع نہ کیا جائے۔

اس پوسٹ نے ان کے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا اور خبر تیزی سے پھیل گئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں گلوکار حسن رحیم کو اچانک شادی کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

تاہم اب گلوکار حسن رحیم نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے اس تصویر کے پس منظر کی  پوری کہانی بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ان کی حقیقی شادی کی نہیں بلکہ ان کے نئے گانے کی ویڈیو میں ہونے والی ان کی ‘شادی’ کی تصویر تھی۔

حال ہی میں حسن رحیم نے اپنے نئے گانے کا ٹیزر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘میں اب بھی کنوارہ ہی ہوں‘۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ تصویر ان کی ایک میوزک ویڈیو کی تھی اور  ان کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں دیگر فنکاروں نے بھی پرفارمنس دی ہے۔

گانے کی ویڈیو میں حسن رحیم کو شادی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اپریل میں شیئر کی گئی پوسٹ میں موجود دلہن کے ہمراہ تصویر اسی ویڈیو کا حصہ تھی جوکہ ایک میوزک ویڈیو کی کلپ تھی۔

حسن رحیم کی جانب سے کیا جانے والا مذاق سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کو ایک آنگھ نہ بھایا اور  شادی کا جھوٹا دعویٰ کرنے پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر بہت سے مداحوں نے لکھا کہ ‘شادی کے حوالے سے اتنا سیریس مذاق کرنا بہت غلط بات ہے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘کیا؟ اتنے عرصے سے آپ ہمیں بیوقوف بنارہے ہیں؟ بہت افسوس کی بات ہے‘ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ‘اپنی پروموشنز کیلئے مداحوں کے جذبات کے ساتھ کھیلنا انتہائی گھٹیا حرکت ہے‘۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق پروموشنز میں حقیقت اور فکشن کے درمیان کی حد کو عبور کرنا بعض اوقات مداحوں کے جذبات کو مجروح کر سکتا ہے جیسا کہ حسن رحیم نے مداحوں کے ساتھ مذاق کرکے ٹرولنگ کے دروازے خود اپنے لیے کھول دیے۔

Related Posts