امیتابھ بچن کا مذاق اُڑانے پر ابھیشک بچن برہم، شو سے اُٹھ کر چلے گئے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
امیتابھ بچن کا مذاق اُڑانے پر ابھیشک بچن برہم، شو سے اُٹھ کر چلے گئے
امیتابھ بچن کا مذاق اُڑانے پر ابھیشک بچن برہم، شو سے اُٹھ کر چلے گئے

بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن ایک مزاحیہ پروگرام کے دوران والد امیتابھ بچن کا مذاق اُڑانے پر سخت برہم ہوگئے اور غصے میں پروگرام سے اُٹھ کر چلے گئے۔

حال ہی میں اداکار ابھیشک بچن نے مزاحیہ پروگرام کیس تو بنتا ہے میں شرکت کی، جس کے دوران کامیڈین پریتوش ترپاٹھی نے امیتابھ بچن پر ایک مذاق کیا، جو کہ ابھیشک بچن کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے فوراََ شوٹنگ روکنے کا کہہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی بہت زیادہ مشکل ہے، فواد خان

اداکار نے کہا کہ میرے تک تو ٹھیک تھا لیکن والد کا مذاق اُڑانا مجھے بالکل پسند نہیں ، کامیڈی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ اپنی حدود بھول جائیں اور خاص طور پر سینیئر فنکاروں کا تو احترام کرنا چاہیے۔

شو میں موجود دیگر لوگوں نے بات کو کافی حد تک سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ابھیشک بچن ناراض ہوکر سیٹ سے چلے گئے۔

Related Posts