اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آج اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے فیض حمید کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کو سراہا اور کور کمانڈر پشاور کے طور پر ان کی نئی تقرری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس سے قبل ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کیساتھ الوداعی ملاقات کی۔
وزیر خارجہ نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہااورنئی تعیناتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:صدرِ مملکت سے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات