سعودی عرب میں عسیر کے علاقے المجادرہ میں سیلاب میں بہ کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ عسیر کے علاقے المجادرہ میں سول ڈیفنس کی امدادی ٹیموں نے وادی جریہ کے سیلاب میں بہ جانے والے دو افراد کو پانی سے نکالنے کی اطلاع دی اور بتایا کہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے اور دوسرے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پی ایس ایل، آئی پی ایل سے زیادہ بڑی اور بہتر ہے،محمد رضوان
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے ایسے مقامات کے قریب جانے سے گریز کیا جائے جہاں سیلاب آیا ہوا ہو اور بارش کی وجہ سے خطرات ہوں۔ ایسے مقامات جہاں پانی کے دلدل اور ان کے ارد گرد نہ چلیں یا ان میں تیر کر نہ جائیں۔ بچوں کی حفاظت کا خصوی دھیان رکھا جائے۔ انہیں خطرناک مقامات سے دور رکھنے میں خاندانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ڈائریکٹوریٹ نے وادیوں، چٹانوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہ کر سڑک کے سفر کے دوران محفوظ اور مناسب جگہوں کے انتخاب کی اہمیت پر زور دیا۔ کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی گھٹن کو روکنے کے لیے بند مقامات پر کوئلہ نہ جلایا جائے۔ ہوا کے گزر کے مناسب انتظامات کئے جائیں۔ سونے سے پہلے آگ بجھا دی جائے۔ سفر کے دوران آگ بجھانے والے آلات کا بھی اہتمام کیا جائے۔ سفر کے مقام پر پہنچنے اور واپسی شروع کرنے سے متعلق دوستوں اور رشتہ داروں کو آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
موسمیات کے قومی مرکز نے پیشگی انتباہی نظام کے ذریعے عسیر، جازان، مکہ المکرمہ، شمالی اور مشرقی علاقوں، الجوف، حائل، الباحہ اور القصیم کے علاقوں میں آنے والے گھنٹوں کے دوران متوقع موسم کے بارے میں متعدد الرٹس جاری کیے ہیں۔