جے یو آئی رہنما مولاناغفورحیدری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے پی ڈی ایم کے امیدوارنامزد

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومتی پیشکش مسترد،عبدالغفورحیدری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے پی ڈی ایم امیدوارنامزد
حکومتی پیشکش مسترد،عبدالغفورحیدری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے پی ڈی ایم امیدوارنامزد

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جے یو آئی رہنما عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ دینے کی حکومتی پیشکش مسترد کردی ہے جبکہ اسی عہدے کیلئے عبدالغفور حیدری کو پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار نامزد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا انتخاب 12 مارچ کو ہوگا جس کیلئے صرف 2 دن باقی رہ گئے۔ سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم خصوصی اجلاس میں جے یو آئی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار نامزد کیا گیا۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی کے مابین سیاسی رابطوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے ق لیگ اور جی ڈی اے سے حمایت مانگ لی جبکہ پیپلز پارٹی بھی یوسف رضا گیلانی کیلئے متحرک ہے۔

پیپلز پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) اور اے این پی سے ووٹ کی درخواست کی ہے۔ حکومت چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کو امیدوار نامزد کرچکی ہے۔ وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل حکومت کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹرمولانا غفورحیدری کو ڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش کی گئی۔

جے یوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد پرویزخٹک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جے یو آئی کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے آفر کردی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے مولانا غفورحیدری کوڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش کردی

Related Posts