ڈنمارک کے وزیر خارجہ چارٹرڈ پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈنمارک کے وزیر خارجہ چارٹرڈ پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے
ڈنمارک کے وزیر خارجہ چارٹرڈ پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ جیپی کوفود خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، ائیرپورٹ آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپی کوفود آج اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ منیجر اور ٹیم نے دفترِ خارجہ کے حکام کے ساتھ ڈینش وزیرِ خارجہ کا استقبال کیا۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر ڈنمارک کے وزیر خارجہ کو افغانستان سے انخلاء کے انتظامات کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ مہمان وزیر خارجہ نے ہوائی اڈے کے عملے کی کاوشوں کی تعریف کی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے انخلاء کے امتحان میں غیر معمولی مدد اور تعاون کیلئے ائیرپورٹ انتظامیہ اور انخلاء کیلئے 24 گھنٹے کام پر اے پی ایس عملے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلاء کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ائیرپورت اسٹاف کی 24 گھنٹے مسلسل کی جانے والی انتھک محنت کو بھی خوب سراہا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ڈنمارک کے ہم منصب نے ٹیلی فون کر کے دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اورافغانستان سے انخلاء میں معاونت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی نے گزشتہ ماہ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان ڈنمارک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے انخلاء میں معاونت پر ڈنمارک کا پاکستان سے اظہار تشکر

Related Posts